اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمارتوں، بینکوں اور دکانوں کے باہر رکھے جنریٹر3یوم میں ہٹانے کا نوٹس

لالہ موسیٰ(نامہ نگار) میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کی جانب سے جی ٹی روڈ پر عمارتوں، بینکوں، دکانوں سے باہر رکھے گئے جنریٹر 3یوم میں ہٹانے کا نوٹس، 3یوم میں جنریٹر نہ ہٹانے پر جنریٹر ضبط اور جرمانہ و تین سال قید ہوسکتی ہے، میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کے میونسپل آفیسر ریگولیشن وجاہت صدیقی کی جانب سے جی ٹی روڈ پر واقع عمارتوں، بینکوں اور دکانوں کو جنہوں نے ہیوی جنریٹر باہر سڑک پر رکھے ہوئے ہیں اُنکو تحریری نوٹس جاری کئے ہیں کہ آپ اپنے جنریٹر اپنی عمارتوں، بینکوں اور دکانوں کے اندر رکھیں اور سڑک سے ناجائز تجاوزات ختم کردیں ورنہ 3یوم کے اندر میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کا عملہ تجاوزات آپکا جنریٹر بحق سرکار ضبط کرلے گا اور آپ کیخلاف پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے تحت جرمانہ یا قید تین سال یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔ میونسپل آفیسر ریگولیشن کی جانب سے درجنوں تجاوز کنندگان کو نوٹس کروائے گئے ہیں۔