اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کامونکے کی اہم خبریں

آئندہ عام انتخابات کیلئے مہم کا آغاز ہوگیا
Kamokyکامونکے (آئی پی اے)حلقہ این اے 99 ،پی پی 99،پی پی100 میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) نے اگلے عام انتخابات کیلئے مہم کا آغاز کر دیا ہے ، پی ٹی آئی نے کارنر میٹنگز کے ذریعے رابطہ مہم میں موجودہ حکومت کی ناکامیوں ، جس میں بنیادی سہولیات اور بجلی کی شدید کمی، حکمرانوں کی لوٹ مار کرکے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر نے ،کسانو ں کے مسائل ، پانامہ ایشو سمیت اور علاقائی مسائل کو اجاگر کر رہے ہیں تو دوسری طر ف حکومتی نمائندوں ایم این اے رانا عمر نزیز ، ایم پی اے رانا اختر خاں اور ایم پی اے قیصر اقبال سند ھو ، علی وکیل خاں،سابق ایم این اے را نا نزیر احمد خاں نے بھی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ کئی نئے ترقیاتی کام شروع کر رکھے ہیں جس کیلئے جلسوں یا کارنر میٹنگز کا اہتمام کیا جا تا ہے ، این اے 99 حلقہ کو مسلم لیگ (ن) کا قلعہ سمجھاجاتا ہے ، جہاں انتخابات میں مسلم لیگ مخالفین کو بھا ری اکثریت سے دو چار ہو نا پڑتا ہے ، جس کی واضع مثال گذشتہ 30سال میں صر ف ایک بار پی پی پی، ایم پی اے کی نشست حاصل کر سکی ، بدلتے حالات اور اگر پانامہ کیس کا فیصلہ حکومت کے خلاف آتا ہے تو پھر قومی حلقہ میں مقابلہ کی تو قع کی جا سکتی ہے، قو می اور صوبائی حلقوں کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار رانا ساجد علی شوکت ،چو ہدری عبد اللہ ورک، چوہدری ذوالفقار بھنڈر دکھائی ،ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ ،عاصم عبد اللہ ورک میں سے کو ئی امیدوار ہو سکتے ہیں۔

حادثات کی روک تھام کیلئے موٹروے کا احسن اقدام
کامونکے (آئی پی اے)موٹروے پولیس کا بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کے لئے روڈ سیفٹی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ،تفصیل کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام بمقام لائن ہیڈ کوارٹر نارتھ تھری کامونکے میں ڈرائیوروں کے لئے ملکی شاہراوں پر محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے ماہ مارچ میں چار تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ۔ان ورکشاپس میں ملٹی میڈیا کی مدد سے فوکل پرسن انسپکٹر سید وصی حیدر ،سب انسپکٹر عابد طور اور سب انسپکٹرصداقت علی نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے حادثات کی بنیادی وجہ عوام الناس میں محتاط ڈرائیونگ کے شعور کا فقدان ہے ۔ٹریفک ڈسپلن قوموں کے اجتماعی شعور کا آئینہ دار ہوتا ہے اس لئے ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ہی حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ان ورکشاپس میں زندگی کی افادیت ،ٹریفک قوانین اور ایکسیڈنٹ سے بچاؤ کے اقدامات پر مفصل روشنی ڈالی گئی ۔ان تربیتی ورکشاپس سے یہ بات باور کرائی گئی کہ بعض اوقات معمولی سمجھی جانے والی غلطیاں کس قدر خطر ناک نتائج کا باعث بنتی ہیں ۔ان تربیتی ورکشاپس میں ماہ مارچ میں163ڈرائیورں کوتربیت دی گئی ہے جس سے حادثات کو روکنے میں مدد ملے گی۔