اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,950FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

واربرٹن کی اہم خبریں

میاں شفیع PTIننکانہ صاحب کے نائب صدر جبکہ شیخ منصور PTIواربرٹن کے صدر منتخب
wrbtn 1واربرٹن(ایریارپورٹر)میاں شفیع کو پاکستان تحریک انصاف ننکانہ صاحب کا نائب صدر جبکہ پاکستان تحریک انصاف واربرٹن کے اہم ستون با صلاحیت نوجوان ایڈووکیٹ شیخ منصور شفیع کو واربرٹن کا صدر منتخب کر دیا گیا ہے ۔میڈیا کے نمائندوں کو انٹرویودیتے ہوئے ایڈووکیٹ شیخ منصور شفیع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت اور ورکرز واربرٹن کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بحثیت پارٹی صدر واربرٹن اخلاقی اور سیاسی حمایت کی ہے ،اور میں ان تمام ورکرز اور پارٹی کی قیادت کو یقین دلاتا ہوں کہ میں پارٹی کو یکجا اور منظم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرونگا۔میاں محمد شفیع نے کہا کہ ننکانہ کا نائب صدر بنانے کا فیصلہ پارٹی نے کیا ہے یاد رہے میاں شفیع مقامی اہم اور سینئر سیاستدان ہیں یہ دو مرتبہ چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں اور کارکنان نے میاں شفیع اور ایڈووکیٹ شیخ منصور شفیع کو مباکباد دی۔

قصابوں کی جانب سے ہڑتال
واربرٹن(ایریارپورٹر)واربرٹن میں قصابوں کی جانب سے ہڑتال جاری،کسی بھی قسم کے دباؤ میں نہیں آئیں گے شہریوں تک معیاری اور صحت مند گوشت کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی واربرٹن شیخ جمیل احمد نارگ نے انچارج سلاٹر ہاؤس ڈاکٹر خورشید عالم کیساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں تک معیاری اور صحت مند جانوروں کا گوشت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جس سلسلے میں محکمہ لائیوسٹاک کے عملے کو تعاون کرناہوگا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین چوہدری محسن اقبال بگڑ،ویٹرنری اسسٹنٹ خوشی محمد،شیخ نوید ودیگر بلدیہ سٹاف اور کونسلرز بھی موجود تھے ۔چیئرمین جمیل احمد نارگ نے ڈاکٹر خورشید عالم کو ہدایات کیں کہ حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کو صاف ستھرے صحت مند گوشت کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے غیر تصدیق شدہ اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ واربرٹن میں سلاٹر کنٹرول مذبحہ خانہ حلال اور صحت مند جانوروں کے گوشت کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔اس دوران ویٹرنری آفیسر واربرٹن ڈاکٹر خورشید عالم نے چیئرمین شیخ جمیل احمد نارگ کو عوام کو صحت مند جانوروں کا گوشت فراہم کرنے تمام تر اقدامات کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ وہ اور انکی تمام ٹیم انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کریں گے کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

زمیندارکے پانچ کتوں نے پڑوسن کا جسم نوچ ڈالا
واربرٹن (ایریارپورٹر)واربرٹن کے نواحی گاؤں جسلانی موڑمیں زمیندار کے پانچ پالتو کتوں نے پڑوسی خاتون کا جسم نوچ کر لہو لہان کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں جسلانی موڑکے رہائشی زمیندار منظور احمد کے پانچ پالتو کتوں نے منظور احمد کی پڑوسن ارم بی بی اپنے گھر سے باہر نکلی ہی تھی کہ کتوں نے حملہ کر دیا اور اس کا جسم نوچنے لگے ۔ ارم بی بی نیچے گر گئی جس پر کتوں نے اس کے جسم کے مختلف حصوں سے نوچ کر گوشت کھانا شروع کر دیا ارم بی بی چیخ و پکار کرتی رہی جبکہ مالک منظور احمد منظر دیکھتا رہا ۔ لوگوں نے جمع ہو کر کتوں سے ارم بی بی کی جان بچائی جسے فوری طور پر مقامی اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ واربرٹن پولیس مصروف تفتیش ہے۔