اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کھاریاں کی اہم خبریں

راجہ کاظم کی اہلیہ مرحومہ سپردِ خاک
کھاریاں(ایم جعفری سے) ممتاز سیاسی سماجی شخصیت راجہ کاظم کی اہلیہ اور راجہ قاسم کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ مرکزی جنازہ گاہ میں ہزاروں کی تعداد میں تمام مکاتبِ فکر کے لوگوں کی نماز جنازہ میں شرکت۔ نمایاں طور پر چوہدری رضا محی الدین، چوہدری ضیا محی الدین، چیئرمین شیخ محمد حفیظ، حاجی جاوید ملک، ڈاکٹر حفیظ، ڈاکٹر عبدالستار، راجہ ظفر ایڈووکیٹ، غلام جعفر ایڈووکیٹ، مفتی محمد احمدجلالی، قاری عمر حیات عطاری، قاری اختر حسین جلالی، قاری اصغر علی توحیدی، چوہدری عاصم بشیر ککی، چوہدری افتخار احمد، داکٹر سجاد احمد، شیخ منیر سیٹھی، مولوی ظفر اقبال، چوہدری توصیف سلطان ہیرا، باؤ نوید اشرف، چوہدری عثمان، حاجی منور حسین، حاجی اورنگزیب، چوہدری آفتاب ڈوگہ، راجہ مقصود احمد، عمر شیف، چوہدری عتیق الرحمان، ملک ناصر بشیر، ملک امجد حسین، ملک ثاقب اعوان، ماسٹر تجمل حسین، حاجی محمدنواز، ڈاکٹر امانت علی، چوہدری نصیر رضا، حافط خان محمد، رانا محمداقبال، حاجی رشید احمد، ماسٹر رشید احمد، میاں خان راشہ، چوہدری ندیم افضل، راجہ عدیل ، مرزا منیر احمد، چوہدری ثوبان اعظم عرف پوما گجر، صوفی جاوید صراف، سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت کی۔ مرحومہ کو مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔ نماز جنازہ قاری عمر حیات عطاری نے پڑھائی۔ راجہ کاظم کے برادران و پسران سے عوام الناس کی تعزیت۔ اللہ کریم مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

31مارچ تعلیمی اداروں میں رزلٹ کا دن
کھاریاں(ایم جعفری سے) 31مارچ تعلیمی اداروں میں رزلٹ کا دن۔ ہر ادارے میں والدین اپنے بچوں کا رزلٹ سننے خوشی خوشی جاتے ہیں ۔ واپسی پر سارے خوش نہیں ہوتے۔ گزشتہ روز یہی سلسہ جاری رہا۔ کڈز پیرا ڈائز سکول نے اپنا اعزاز برقرار رکھا 5thاور 8thتک تمام طلباء و طالبات کامیاب۔ گورنمنٹ تعلیم القرآن ہائی سکول، ایلیمنٹری پرائمری سکول محلہ رفیق پورہ، سرسیّد گرائمر سکول اور دیگر داروں نے بھی شاندار رزلٹ سنائے۔ اب دوڑ جو ہوگی گورنمنٹ اور پرائیویٹ اداروں میں داخلے پر ہوگی۔ مختلف اداروں نے اپنے اپنے بینرز آویزاں کردئیے ہیں۔

لوڈشیڈنگ سے ہر خاص و عام کا سکون برباد
کھاریاں(ایم جعفری سے) بجلی کی لوڈ شیڈنگ موجودہ گرمی کی شدت سے زیادہ ہے۔ دن کو کاروبار ٹھپ اور رات کو آرام ختم۔ شکایت آفس میں کمپلیکس کرتے ہیں۔ فون مصروف رہتاہے۔ اگر کوء یکال مل جائے تو پھر جواب ملتاہے نوٹ کرلیاہے۔ انتظار کریں۔ انتظار پھر رات بھر رہتی ہے۔ گزشتہ رات محلہ رفیق پورہ کے باسی دن تین بجے سے رات تین بجے تک اسی انتظار میں رہے بجلی اگر آئی تو وہ بھی لوڈ پورا نہیں۔ نہ پنکھا، نہ فریج، نہ پانی والی موٹر چل سکتی تھی۔ 2018ء تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان تھا جو اعلان بجلی کا4سال میں مکمل نہیں ہوسکا۔ اب جو اعلان کیے جا رہے ہیں عوام نے موجودہ حکومت کااعلان کیے جارہے ہیں عوام نے موجودہ حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔ اب الیکشن کا اعلان ہو اور مارچ، اپریل، مئی کے مہینے ہوں۔ یہ حکمران ہوں اور عوام نے فیصلہ کرناہو۔ یہی انتظا رہے۔