اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دہشتگرد اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ ضیغم علی ٹوپہ

کھاریاں(علی اکبرسے)پارہ چنار میں دہشتگردی کے دلخراش سانحہ کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔ ان آزمائش کی گھڑیوں میں سانحہ ء پارہ چنار کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے چیئرمین پاور ویلفیئر ٹرسٹ کھاریاں چوہدری ضیغم علی ٹوپہ نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے افواج ِ پاکستان سے ہر گز بچ نہ پائیں گے۔ دہشتگرد اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کےلئے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں اب وہ وقت دور نہیں جب آپریشن "رد الفساد” مکمل ہوگا اور پاکستان دہشت گردوں کے نرغے سے آزاد ہوگا۔ سانحہ ء پارہ چنار میں 24شہداء اور 80سے زاہد زخمیوں کی دل دہلا دینے والی خبر نے ہمارے دلوں پر درد کے گہرے نقوش ثبت کئے ہیں۔ دہشتگردوں اور اُنکے سہولت کاروں کی سرکوبی کیلئے ہم افواج ِ پاک اور تمام سیکیورٹی ایجنسیز کے نشانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اورشہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دُعا گو ہیں ۔