اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فیس بک کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ۔۔ حکم جا ری ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے اپنے ملازمین کو دفاتر کے اندر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سائبر حملوں سے بچنے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں اور ان حملوں سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن نے یوٹیوب،فیس بک اور ٹوئٹر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے صوبائی اور آن فیلڈ دفاتر پر بھی پابندی کا اطلاق ہوگا جس کیلئے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اقدامات سائبر حملوں کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر کئے گئے،الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر 2 بار پہلے بھی سائبرحملے کئے جا چکے ہیں۔کچھ عرصہ پہلے بھی سائبر حملہ کیا گیا تھا تاہم ڈیٹا محفوظ رہا تھا اور 2013 ء کے عام انتخابات کے دوران بھی سائبر حملہ کیا گیا تھا۔