اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیاسی درجہ حرارت!

این اے 136اور پی پی 173میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن)نے اگلے عام انتخابات کیلئے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔پی ٹی آئی نے کارنرز میٹنگزکے ذریعے رابطہ مہم میں موجودہ حکومت کی ناکامیوں جس میں بنیادی سہولیات صحت و تعلیم ،بجلی کی شدید کمی،حکمرانوں کی لوٹ مار ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے ،کسانوں کے مسائل اور پانامہ ایشو سمیت اور کئی اہم علاقائی مسائل کو اجاگر کر رہے ہیں پارٹی صدر واربرٹن پاکستان تحریک انصاف ایڈووکیٹ شیخ منصور شفیع جماعت کو مضبوط کرنے میں پیش پیش ہیں بلدیاتی الیکشن میں بھی ایڈووکیٹ شیخ منصور شفیع نے واضع اکثریت سے کونسلر کا الیکشن جیت کر پی ٹی آئی کو اپنے علاقہ کا مضبوط قلعہ بھی تسلیم کروایاہے۔پارٹی اور علاقہ کی جانب سے منصور شفیع چیئرمین کے پسندیدہ نوجوان امیدوار تھے مگر سیٹوں میں کمی کے باعث چیئرمین نہ بن سکے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے نوجوان عوام میں الیکشن کی اہمیت اور شعور کو بیدار کرنے کیلئے پلاننگ ترتیب دے رہے ہیں جس میں گھروں میں جا کر لوگوں کو الیکشن سے متعلق آگاہی دی جائے گی اس سلسے میں عوامی رابطوں کا سلسلہ پی ٹی آئی نے شروع کر دیا ہے۔جبکہ دوسری طرف حکومتی نمائندوں ایم این اے چوہدری بلال احمد ورک اور ایم پی اے مہر کاشف رنگ الٰہی پڈھیار نے بھی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ کئی نئے ترقیاتی کام شروع کر رکھے ہیں اور دیہاتوں کی عوام کو خوش کرنے کیلئے گیس کی پائپ لائنیں بچھائی جا رہیں تا کہ کسانوں کو گیس دیکر آئندہ الیکشن میں اپنی گرتی ہوئی پوزیشن کو بہتر کر سکیں۔آجکل ایم این اے اور ایم پی اے فیتے کاٹنے میں مصروف ہیں فیتے کاٹنے کیلئے کارنر میٹنگز یا جلسیوں کا احتمام کیا جاتا ہے ۔این اے 136جو مسلم لیگ کا قلعہ سمجھا جاتا ہے جہاں لیگ مخالفین کو بھاری اکثریت سے ناکامی میں دوچار ہونا پڑتا تھا۔ایم این صاحب کی گزشتہ چار سالوں میں عوام سے دوری عوام سے لا تعلقی۔ بدلتے حالات اور اگر پانامہ کا فیصلہ حکومت کے خلاف آتا ہے تو پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ کو شکست سے دوچار کرے گی۔قومی و صوبائی حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری عابد حسین چھٹہ اوررانا ذولقرنین خاں ہو سکتے ہیں اور ان امیدواروں کو پارٹی کی طرف ٹکٹ ملنے کی یقین دہانی بھی چند دن پہلے پارٹی قیادت نے ملاقات کے دوران کروائی ہے۔