اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,814FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملکی بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق چترال، اپر دیر، لوئر دیر، مالاکنڈ اور باجوڑ سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ رات کی تاریکی میں زلزلے سے گھروں کے لرز جانے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے آسمان تلے جمع ہوگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 68 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔