اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پیمرا کا نجی ٹی وی جلوہ کو فحش گانا نشر کرنے پر نوٹس ،12اپریل تک جواب طلب کر لیا

اسلام آباد(مانیترنگ ڈیسک)پیمرا نے نجی ٹی وی چینل ’جلوہ ٹی وی ‘کو انتہائی فحش گانا نشر کرنے پر نوٹس جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا نے جاری کردہ نوٹس میں کہاہے کہ نجی ٹی وی جلوہ ٹی وی نے 30مارچ 2017ءکو دوپہر تقریبا 1بج کر 53منٹ پر ایک گانا نشر کیا جس کے بول ’جہاں تم ہو‘ ہیں ،جس میں ایک لڑکی انتہائی فحش لباس میں ملبوس ہے ، غیر اخلاقی ویڈیو نشر کرنا کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے ۔پیمرا کا کہناتھا کہ انہیں اس گانے کے حوالے سے ٹیویٹر اور کال سینٹر پر کئی شکایات موصول ہوئی ہیں جس کے باعث ناظرین شدید غم و غصے میں ہیں ۔پیمرا نے نجی ٹی وی جلوہ سے 12اپریل تک اس عمل کا جواب طلب کر لیاہے ۔واضح رہے کہ مذکورہ گانا بھارتی گانا ہے اور اس کی ویڈیو میں انتہائی فحش سین عکسبند کیے گئے ہیں ۔