اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی کے علاقے گلشن غازی میں میں گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گلشن غازی کے علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن غازی میں ایک مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ پہاڑی تودہ رات دیر گئے ضمیر نامی شخص کے گھر پر گرا جس کے نتیجے میں مکان مالک ضمیر، ان کی بیٹی اقرا اور بیٹا عبداللہ موقع پر ہی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے، بعد ازاں ایک خاتون اور ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور تمام لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کی شناخت 7 سالہ یسرا، 10 سالہ مکسان اور 13 سالہ رومہ شامل ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس گھر میں مدرسہ قائم تھا اور اگر صبح یا دوپہر کے اوقات میں اس قسم کا واقعہ رونما ہو جاتا تو زیادہ اموات ہو سکتی تھیں۔ مقامی افراد نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تودے کو ہٹانے کے لئے ہیوی مشینری بھیجی جائے تاہم پیچیدہ اور تنگ راستہ ہونے کے باعث ہیوی مشینری کا وہاں پہنچنا نا ممکن دکھائی دیتا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر پہاڑی تودہ مزید سرکا تو 10 سے 12 دیگر مکانات بھی اس ک زد میں آ سکتے ہیں لہذا فوری طور پر تودے کو ہٹانے کا کام شروع کیا جائے۔