اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کھاریاں:ن لیگ نے طالبان کی چھتری کے نیچے انتخاب جیتا: مولا بخش چانڈیو

موجودہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے، پانامہ نے حکومت کو پاگل کر دیا:مولا بخش چانڈیو
کھاریاں(نیئر صدیقی سے)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ طالبان نے گذشتہ انتخابات میںپیپلز پارٹی کو آؤٹ کیا ۔ ن لیگ نے طالبا ن کی چھتری کے نیچے الیکشن لڑا۔ ضیاء کی باقیات کی 32 سالہ حکومت کی وجہ سے پیپلز پارٹی ضرور متاثر ہوئی مگر پنجاب ہمارا گھر ہے ہم ضرور آئیں گے۔ سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کی بیٹی کی شادی کے موقع پر کھاریاں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے ، پانامہ نے حکومت کو پاگل کردیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ جب راحیل شریف پاک فوج کے سربراہ تھے کہ تو وفاقی وزراء ان کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے لیکن اب انہوں نے ان کے خلاف باتیں ہونا شروع کر دی ہیں ۔