اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,285FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شیخ رشید اور میرا کا کردار ایک جیسا ہے، دونوں کی ریٹنگ اچھی ہے:حنیف عباسی

پیپلز پارٹی میچور اپوزیشن، عمران خان کی سیاست نواز دشمنی تک محدود ہے:حنیف عباسی
کھاریاں(نیوز الرٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما، ممبر قومی اسمبلی پاکستان محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ شیخ رشید اور میرا کا ایک جیسا کردا ر ہے ، دونوں کی ریٹنگ اچھی آتی ہے۔ بلدیاتی انتخاب کی طرح انہیں جنرل الیکشن میں بھی شکست فاش سے دوچار کریں گے۔ سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کی صاحبزادی کی شادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی منجھی ہوئی اپوزیشن کا رول ادا کر رہی ہے جبکہ عمران خان کی سیاست نواز شریف کی مخالفت سے شروع ہو کر وہیں پر ختم ہو جاتی ہے۔ گستاخ بلاگرز کے حوالے سے کئے گئے سوال پر حنیف عباسی نے کسی تبصرے سے انکار کر دیا اور بات کو گول کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومت کا ترجمان نہیں ہوں اس حوالے سے وزارت داخلہ یا ایف آئی اے سے پوچھیں مجھ سے سپورٹس کے حوالے سے سوال کریں۔ ہم پورے ملک میں پلے گراؤنڈز کا جال بچھا دیں گے