اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نیوز الرٹ کی سالگرہ کے موقع پہ پُررونق تقریب کا انعقاد

کھاریاں ( علی اکبر سے ) نیوز الرٹ کی پہلی سالگرہ کے موقع پرپُررونق تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب میں چیئرمین ACE Money Transfer آفتاب اشرف گوندل اور کھاریاں پریس کلب کے صدر ندیم گیلا نی نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ ڈائریکٹر کلیم اللہ گیلانی ، نیئر صدیقی اورایم ایس رحمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیک کاٹا، اس موقع پر تقریب کےروح رواں چیئرمین ACE Money Transfer آفتاب اشرف گوندل نے نیوز الرٹ کی ٹیم کو پورے سال کی شاندار کارگردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیوز الرٹ میرا خواب تھاجونیوز الرٹ ٹیم کی انتھک محنت اور کوششوں سےآج پورا ہوتا دیکھ کر دلی خوش محسوس کررہاہوں۔تقریب کے مہمان خصوصی سید ندیم گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوز الرٹ پاکستان سمیت بیرون ممالک تک اپنی شاخیں پھیلا چکی ہے ، نیوز الرٹ کی بنیاد اور ہیڈ آفس کھاریاں میں ہونا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ تقریب کی صدارت کے فرائض ڈائریکٹر ACE Money Transfer کلیم اللہ گیلانی نے سرانجام دئیے۔تقریب میںہیڈ آف بزنس آپریشن رضا سلیم ملک، ہیڈ آف آئی ٹی محمداعجاز ملک، ہیڈآف فنانس نقاش حفیظ، ایچ آر مینیجر فرخ عباس خان ، اسسٹنٹ ٹو ڈائریکٹر عادل سخی ڈار، ویڈیو ایڈیٹر نیوز الرٹ اعجاز ای جے نے شرکت کی۔ دوران ِ تقریب مینیجر نیوز الرٹ نیئر صدیقی اور جنید اعجاز کو بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ بھی دیاگیا۔