اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رینجرز کا مقابلہ غیر ملکی طاقتوں سے ہے،ہر 3 ماہ بعد خصوصی اختیارات کو متنازع نہیں بنانا چاہیے:چوہدری نثار

کراچی(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہر تین ماہ بعد رینجرز اختیارات کو متنازع نہیں بنانا چاہیے،رینجرز کا مقابلہ غیر ملکی طاقتوں سے بھی ہے اورکچھ دوست نمادشمن بھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے رینجرز پا سنگ آؤٹ پریڈکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج رینجرز کے جوانوں آپ کی عزت صرف کراچی تک محدود نہیں بلکہ پورا پاکستان آپ کی کارکردگی پر فخر کرتا ہے،آپ کے مشکور ہیں کہ آپ نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں اپنی ذمہ داریوں سے بڑھ کرامن لانے کے لئے کردار ادا کیا ہے،کراچی اور سندھ پولیس کی کارکردگی قابل تعریف ہے،آپریشن میں تمام انٹیلی جنس ایجنسیز نے تاریخی کردرار ادا کیا ہے۔
چوہدری نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن ہوگا تو پورے پاکستان میں امن ہوگا،کراچی میں امن ہوگا تو دشمنوں کے عزائم خاک میں ملیں گے، رینجرز نے قربانی اوربہادری سے نئی تاریخ رقم کی ہے، کراچی ایک شخص کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا تھا، وہ کہتا آگ لگا دو تو آگ لگا دی جاتی، رینجرز نے خدمت اور بہادری کی نئی مثال قائم کی۔وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ رینجرز نے خون سے تاریخ رقم کی پاکستان کیلئے جان کا نذرانہ دیا، مشکلات باہر سے بھی تھیں،خارجی بھی تھیں اور اندرون خانہ بھی تھیں، اس کارکردگی کا کریڈٹ ایک ایک جوان کو جاتاہے اور جنرل رضوان اختر اور جنرل بلال اکبر نے لیڈرشپ دی جبکہ ساڑھے3 سال میں رینجرز سندھ نے کراچی میں 9500آپریشنز کیے، آپریشن کے دوران منوں کے حساب سے اسلحہ ضبط کیا، رینجرز کو دل جیتنے کیلئے بھی کامیابی سے آگے بڑھنا ہے۔
آخرمیں اپنے خطاب میں چوہدری نثار نے کہا کہ رینجرز کا بجٹ ساڑھے3 سال میں 7سے 12ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، ہم نے جرائم پیشہ افراد کو بھاگنے پر مجبور کر دیا اور رینجرز کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنیکی نہیں بلکہ سہولت دینے کی ضرورت ہے۔