اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملک بھر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی: وزرات پانی و بجلی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزرات پانی و بجلی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، ملک میں بجلی کی پیداوار 14470 میگا واٹ ہے جبکہ طلب 17408 میگا واٹ اور شارٹ فال 2932میگا واٹ ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 17408 میگا واٹ جبکہ پیداوار 14470 میگا واٹ ہے، بجلی کا شارٹ فال 2932 میگا واٹ ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک بھر میں پانی سے 4465 میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ تھرمل پاور پلانٹ سے 2783 میگا واٹ اور آئی پی پیز سے 7228 میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک بھر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے۔