اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی او ایف واہ میں آج دہشت گردی کا خطرہ، وزیر داخلہ کا سیکیورٹی الرٹ کے باوجود تقریب میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ایجنسیز نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ میں یکم مئی کے موقع پر ہونے والی تقریب میں آج دہشت گرد کارروائی کا خطرہ ظاہر کیا ہے تاہم وفاقی وزیر داخلہ نے سیکیورٹی الرٹ کے باوجود تقریب میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ میں دہشت گرد کارروائی کا خطرہ ہے اور دہشت گرد یوم مئی کی تقریب پر دہشت گردی کی کارروائی کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور 2 وفاقی وزراءنے بھی شریک ہونا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سیکیورٹی الرٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیز کا پی او ایف کو محفوظ نہ کر سکنا سوالیہ نشان ہے اور اگر پی او ایف کا مزدور محفوظ نہیں تو ہمیں بھی اپنے تحفظ کی پروا نہیں۔ یکم مئی کو پی او ایف ملازمین کی تقریب سالہا سال سے ہو رہی ہے اور آج بھی یہ تقریب پروگرام کے مطابق ہو گی جس میں 2 وفاقی وزراءسمیت شرکت کروں گا۔