اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

افغان فورسز کی چمن میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور گولہ باری، 7 افراد زخمی

چمن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک افغان سرحدی علاقے پر افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق افغان فورسز نے چمن کے سرحدی علاقے میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی اور گولے برسائے، افغان فورسز کی جانب سے داغے گئے گولے گلدار باغیچہ اور اڈہ کہول میں دو مکانات پر گرنے سے 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کی کارروائی میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے چمن اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بنائی جا رہی ہے۔ چمن انتظامیہ نے اسپتال میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل بھی پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے باعث پاکستان نے افغانستان سے ملحقہ چمن اور تورخم بارڈر کو ایک ماہ تک بند کئے رکھا تھا اور پھر افغان حکام کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر سرحدوں کو کھولا گیا تھا۔