اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

منڈی بہاوالدین: جعلی پیر نے 6سالہ بچے کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بناکرسرتن سے جدا کردیا

منڈی بہاوالدین(بیوروپورٹ) جعلی پیرنے 6سالہ بچے کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر سر تن سے جدا کر دیا ، پولیس نے قاتل پیر کی نشاندہی پرلالہ موسیٰ کے گاؤں کھوکھر آباد کے جنگل سے بچے کی ٹکڑے ہوئی لاش برآمد کر لی۔ ورثا ءکا لاش ریلوے ٹریک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ ۔ 5گھنٹے سے ٹریک پر مسافر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل۔ بچے کے والدین کو غشی کے دورے ۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے نواحی علاقہ کندھا نوالہ میں 6روز قبل پہلی کلاس کا 6سالہ طالب علم ارسلان حیدر گھر سے دہی لینے کے لیے قریبی دکان پر گیا ۔ لیکن دکان پر پہنچنے سے قبل ہی راستے میں اسے نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا ۔ بچے کے والدین ایک گھنٹے تک اس کا انتظار کرتے رہے لیکن وہ واپس نہ آیا جس پر انہوں نے آس پاس سارے گاؤں میں بچے کی تلاش شروع کر دی لیکن جب بچہ نہ ملا تو انہوں نے گاؤں کی مساجد میں بچے کے بارے میں اعلانات کروائے ۔ بچہ نہ ملنے پر لواحقین نے SHOتھانہ سول لائن ریاض احمد کو بچے کے اغوا کی تحریری درخواست دی لیکن SHOنے درخواست پر کوئی کارروائی نہ کی اور ٹال مٹول سے کام لیتا رہا ۔ جب بچے کے اغوا کے بارے میں DPOمنڈی بہاؤالدین عمر سلامت کو اطلاع دی گئی اور یہ بھی بتایا گیا کہ ابھی تک پولیس تھانہ سول لائن میں بچے کے اغوا کا مقدمہ درج نہیں کیا اس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے DPOعمر سلامت خود تھانہ سول لائن پہنچ گئے اور انہوں نے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج نہ کرنے پر SHOتھانہ سول لائن انسپکٹر ریاض احمد پڈھیار کی سخت سرزنش کی اور اپنی نگرانی میں تھانہ سول لائن میں بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا ۔ اور بچے کی بازیابی کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی اور مغوی بچے کو 3دن کے اندر اندر برآمد کرنے کا ٹاسک دیا ۔ پولیس نے دوران تفتیش گھر میں موجود جعلی پیر ملازم شاہ کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے کر تفتیش کی ۔ جس نے انکشاف کیا کہ بچہ اس نے اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کو قتل کر کے لاش ٹکڑوں میں تقسیم کر کے لالہ موسیٰ کے قریب کھوکھرآباد کے جنگل میں پھینک دی ہے ۔ جس کے بعد پولیس نے بچے کی لاش جنگل سے برآمد کر کے قبضہ میں لے لی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاءکے حوالے کر دیا گیا ۔ لواحقین نے بچے کی لاش نیو رسول روڈ پر ریلوے ٹریک پھاٹک پر رکھ دی اور ٹائر جلا کر روڈ بلا ک کر دیا هے اور بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا ج رہا هے جس سے ریلوے ٹریک مسلسل کئی گھنٹے تک ٹرین کی آمد و رفعت کے لیے اور باقی ٹریفک کے لیے بند هے ۔ لالہ موسیٰ ، سرگودھا جانے والی مسافر ٹرین کئی گھنٹے منڈی بہاؤالدین اسٹیشن پر کھڑی هے ۔ لواحقین ، پولیس اور ریلوے انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کئی بار ناکام ہوئے ۔ متاثرین کا کہنا هے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب انہیں انصاف دے ورنہ وہ خود سوزی کر لیں گے۔