اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,105FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، نوازشریف کی جنرل قمر جاوید باجوہ کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

سلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان گزشتہ رات ملاقات ہوئی جس دوران ڈان لیکس سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف کے درمیان یہ ملاقات گزشتہ رات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس دورا ن آرمی چیف نے وزیراعظم کو ڈان لیکس کی رپورٹ پر جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے حوالے سے تحفظات سے آ گاہ کیا جس پر وزیراعظم نوازشریف نے تمام تحفظات دور کرنے اور نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا یقین دلایا ہے ۔
اس خبر پر سینئر صحافی حامد میر نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات اس لیے اہمیت کی حامل ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے پر کافی دنوں سے بحث چل رہی تھی اور یہ تاثر پیدا ہوا کہ کافی غلط فہمیاں ہیں اور اسی حوالے سے نوازشریف کو کافی لوگوں نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ انہیں آرمی چیف سے ملاقات کرنی چاہیے اور یہ تحفظات ختم ہونے چاہئیں ۔ان کا کہناتھا کہ آرمی چیف اور نوازشریف کے درمیان ہونے والی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے اور یہ ایک بہت خوش آئند بات ہے ۔
واضح رہے کہ ڈان لیکس پر کمیٹی کی سفارشات پر جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کو پاک فوج کی جانب سے مسترد کیا گیا تھا اور یہ آئی ایس پی آر نے یہ پیغام ٹویٹر اکاﺅنٹ پر جاری کیا تھا جس کے بعد چوہدری نثار نے بھی پریس کانفرنس کی تھی ۔