اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اترپردیش میں ہندوؤں کو کشمیری عوام پر پتھراؤ کی تربیت دیئے جانے کا انکشاف

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک)مودی دور حکومت میں کشمیریوں کیخلاف ایک اور گھناؤنی سازش بے نقاب ہو گئی ، ریاست اترپردیش میں ہندوؤں کو حریت پسندوں پر پتھراؤکی تربیت دی جانے لگی ہے ۔ اترپردیش میں” جنتا کی سینا “انتہا پسند گروپ کے ارکان کو مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر پتھراؤ کی خصوصی تربیت دی جانے لگی ہے ۔ ہندو انتہا پسند اتر پردیش سے بسوں میں مقبوضہ کشمیر جائیں گے اور قابض افواج کے ساتھ مل کر نہتے کشمیریوں پر پتھر برسائیں گے۔ گروپ کے ارکان کے ساتھ اینٹوں سے بھرے دو ٹرک بھی ہونگے جو وہ پتھراؤ کے لیے استعمال کریں گے۔ ادھر حریت رہنماءمیر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔ آزادی کے متوالے سرینگر کی سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستانی پرچم لہرا کر بھارت سے آزادی کا مطالبہ کیا۔