اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی ناری کے کیس میں نیاموڑ،شادی گن پوائنٹ پر کی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی لڑکی ڈاکٹر عظمیٰ کی شادی سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے، بھارتی لڑکی عظمیٰ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر علی نے اس سے زبردستی گن پوائنٹ پر شادی کی، ڈاکٹر عظمیٰ کی جانب سے مقامی عدالت میں 506 ضابطہ فوجداری کی درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی لڑکی عظمی اور طاہر علی کی شادی سے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے، لڑکی کا اپنے بیان میں طاہر علی پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر علی کی جانب سے اسے ہراساں کیا گیا، زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست میں عظمیٰ نے مؤٴقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے میرے امیگریشن دستاویزات بھی چھین لی گئی ہیں۔ بھارتی شہری ڈاکٹرعظمیٰ کے معاملے پر بھارتی ہائی کمیشن نے رابطہ کیا اور بتایا کہ بھارتی شہری عظمیٰ نے طاہرعلی سے شادی کی لیکن پاکستان آکر پتہ چلا کہ طاہر پہلے سے شادی شدہ اور چار بچوں کا باپ ہے۔ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے وقت بھارتی شہری عظمیٰ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی زبان مختلف تھی، مجھ سے تمام سامان بھی لے لیا گیا، مجھے ہراساں کیا گیا، مجھے زیادتی کانشانہ بنایا گیا، مجھے واہگہ بارڈر سے نیند کی گولیاں کھلا کر لایا گیا، ہائی کمیشن اپنی مرضی سے رکی ہوئی ہوں، جب تک بھارت واپسی کا انتظام نہیں ہوجاتا ہائی کمیشن میں ہی رہونگی۔ دوسری جانب اس معاملے میں اس وقت ٹوئسٹ آیا جب بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے کہا کہ بھارتی خاتون عظمیٰ نے بھارتی ہائی کمیشن کو پناہ اوربھارت واپس جانے کی درخواست دی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی لڑکی عظمیٰ کا تعلق نئی دہلی سے ہے، جب کہ لڑکے کا تعلق بونیر کے علاقے سے ہے، دونوں کی پہلی ملاقات ملائیشیا میں ہوئی، تھوڑے عرصے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا، عظمیٰ یکم مئی کو واہگہ کے راستے پاکستان آئی اور 3 مئی کو دونوں نے بونیر میں شادی کی۔ شادی کے دو دن بعد وہ طاہر علی بیوی کے ساتھ بھارت کا ویزہ لگوانے اسلام آباد میں واقع بھارتی ہائی کمیشن گیا، جس کے بعد سے اس کا بیوی سے رابطہ نہیں ہوا۔