اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن کادائرہ اختیارچیلنج کرنیکی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کا مؤقف مسترد کرتے ہوئے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو جواب داخل کرانے کی آخری مہلت دے دی۔ الیکشن کمیشن میں دائر غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے، جب کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے توہین عدالت اور غیر ملکی فنڈنگ کیس کی الگ الگ سماعت کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کا مؤقف مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کا مکمل اختیار ہے۔ پی ٹی آئی نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کو چیلنج کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے معاملےکو غیر ملکی فنڈنگ کیس سے الگ کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 7 مئی، جب کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی۔