اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کھاریاں کی اہم خبریں!!!

وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر22 مئی سے سول ہسپتال کھاریاں میں فری ہیپاٹائٹس سکریننگ سنٹر کامیابی سے جاری
کھاریاں(تنویر نقوی)وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر22 مئی سے جاری سول ہسپتال کھاریاں میں منعقدہ فری ہیپاٹائٹس سکریننگ سنٹر کامیابی سے جاری ہے روزانہ سینکڑوں خواتین وحضرات کی سکریننگ اور سیمپلنگ کی جارہی ہے جبکہ ویکسینیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے گزشتہ روزACکھاریاں چوہدری ذوالفقار علی باگڑی نے کیمپ کادورہ کیا اور انتظامات کاجائزہ لیاMSڈاکٹر فاروق احمد بنگش نے بریفنگ دی اے سی کھاریاں نے انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا اس موقع پر انہوں نے سکریننگ کروائی اور ویکسین بھی لگوائی اس موقع پر ڈاکٹر چوہدری عثمان‘ ڈاکٹر جمشید اور دیگر بھی موجود تھے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےACذوالفقار علی باگڑی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ پروگرام کامیاب بنانے کے لیے عوام کو تعاون کرنا ہوگا میڈیا لوگوں کو آگاہی دینے میں اپنا کرداراداکرے وکلاء برادری‘ صحافی برادری‘تاجر اور سرکاری اہلکار بھی اس کیمپ سے استفادہ حاصل کررہی ہے ۔
کوٹلہ برادران حلقہ این اے 107 کی مثالی تعمیروترقی کروارہے ہیں ۔میاں زاہد یونس پنجوڑیاں
کھاریاں(تنویر نقوی)کوٹلہ برادران حلقہ این اے 107 کی مثالی تعمیروترقی کروارہے ہیں ہر یونین کونسل میں کام جاری ہیں حلقہ میں بلاتفریق کارپٹ روڈوں کے جال بچھائے جارہے ہیں جو کہ ایک مثال ہے یہی وجہ ہے کہ حلقہ این اے 107 ضلع گجرات بھر میں پہلے نمبر اور صوبہ پنجاب میں نمایاں ہے ہم قائدین کوٹلہ برادران کوتاریخ ساز تعمیروترقی اورعوامی خدمت پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار ممتاز سماجی شخصیت راہنما مسلم لیگ(ن) یونین کونسل سہنہ میاں زاہد یونس پنجوڑیاں نے کیاانہوں نے کہا کہ یونین کونسل سہنہ کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز کوٹلہ برادران ‘ ایم این اے چوہدری عابدرضا کوٹلہ‘ ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ اور ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کوٹلہ برادران پورے حلقہ این اے 107میں بلاتفریق ترقیاتی کام کروارہے ہیں انشاء اللہ اب پورے ضلع گجرات کو بھی ماڈل ضلع بنائیں گے ۔
حکمرانوں کی کارکردگی کے نتیجے کا 2018ء کے عام انتخابات میں ہو جائے گا ۔چوہدری ناصر احمد چھپر
کھاریاں(تنویر نقوی) راہنما پی ٹی آئی حلقہ پی پی115 چوہدری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کارکردگی کے نتیجے کا 2018ء کے عام انتخابات میں ہو جائے گا عوام کے خون پسینے کی کمائی سے آف شور کمپنیاں بنانے کے بعد بھی اُن سے ووٹ کی توقع دیوانے کا خواب ہے انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم گھپلوں کی تحقیقات سے خوفزدہ ہیں لیکن قوم کی لوٹی ہوئی دولت اور ملکی وسائل کو خود پر خرچ کر نیکا حساب انہیں دینے ہی پڑیگا، ساری قوم جانتی ہے جے آئی ٹی کی تحقیقات کے بعد کیا ہونے والا ہے صرف وزیراعظم ہی خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ وہ بچ جائیں گے لیکن اب ان کا بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پوری قوم کو شعور دیدیا ہے عوام اب اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کو تیار ہیں۔انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں 2018 ؁ء کے الیکشن میں مخالفین کو ٹف ٹائم دینگے انہوں نے نوجوانوں سے تاکید کی کہ وہ الیکشن کی بھرپور تیاری جاری رکھیں ۔