اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی جلسہ : عمران خان کشمور کیلئے روانہ ہو گئے

کشمور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پیپلز پارٹی کے گڑھ کندھ کوٹ جلسے میں شرکت کیلئے بنی گالہ سے روانہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج کشمور کے ضلع کندھ کوٹ میں سیاسی قوت کا مظاہر ہ کرنے جا رہی ہے جس کی تیاریاں زور و شور کیساتھ جاری ہیں ۔ جلسے میں عمران خان سمیت دیگر مقامی رہنما بھی خطاب کریں گے جس کیلئے عمران خان جہانگیر ترین کے ہمراہ بنی گالہ سے کشمور کیلئے روانہ ہو گئے ہیں ۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے میں 10ہزار کرسیاں لگائی جا رہی ہیں ، جلسہ شام 5بجے شروع ہو گا اور عمران خان 6بجے کے بعد کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔