اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چوہدری نثار نے چیئرمین پی ٹی اے کو سوشل میڈیا کا ضابطہ کار طے کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے چیئرمین پی ٹی اے کو سوشل میڈیا کا ضابطہ کار طے کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے چیئرمین پی ٹی اے کو تمام فریقین سے مشاورت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکا جائے اور سوشل میڈیا کے تعمیری و مثبت استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ وزیرداخلہ نے اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس بلانے کی بھی تجویز دی۔یاد رہے کہ ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر فوج کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو حراست میں لیکر تفتیش کی تھی اور حراست میں لئے جانیوالوں میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی شامل تھے۔