اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نہال ہاشمی متنازع بیان ، از خود نوٹس کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کرے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نہال ہاشمی کے بیان پر از خود نوٹس کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق پاناما کیس تحقیقات کے حوالے سے وزیر اعظم اور انکے صاحبزادوں سے تحقیقات کیلئے بننے والی جے آئی ٹی کے خلاف نہال ہاشمی کے متنازع بیان پر سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس کی سماعت آج ہو گی ۔ از خود نوٹس کیس کی سماعت پاناما کیس پر عملدرآمد کرانے والا تین رکنی بینچ کریگا جس نے نہال ہاشمی کو ذاتی حیثیت پر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔ یاد رہے نہال ہاشمی نے پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے بننے والی جے آئی ٹی کے ممبران کو حسین نواز کی طلبی اور تحقیقات پر کھلی دھمکیاں دی تھیں جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت اور سینیٹ کی نشست سے بھی استعفیٰ لے لیا ہے ۔