اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حماد بن جاسم نے جے آئی ٹی کیساتھ ملاقات کرنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (وعب ڈیسک) قطری شہزادے حماد بن جاسم نے جے آئی ٹی ارکان کیساتھ ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کیس میں شریف خاندان کی جانب سے پیش کردہ قطری خط کے موجد حماد بن جاسم نے جے آئی ٹی کیساتھ ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ارکان کیساتھ صر ف اپنے دفتر میں ہی ملاقات کر یں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد بن جاسم کو جے آئی ٹی کی جانب سےدوحہ میں پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کرنے اور بیان ریکارڈ کرانے کی پیشکش کی گئی تھی مگر انہوں نے اس سے انکار کر دیا ۔ حماد بن جاسم کا موقف ہے کہ وہ کسی بھی ایسے مقام پر جے آئی ٹی ارکان سے ملاقات نہیں کریں گے جہاں پاکستانی قوانین کا اطلاق ہوتا ہو ۔ اسی لیے وہ جے آئی ٹی کیساتھ اپنے دفتر میں ملاقات کرنے کے خواہاں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق حما د بن جاسم کا موقف ہے کہ وہ جے آئی ٹی کے ساتھ قطر میں اپنے دفتر کے اندر ملاقات کر یں گے اور اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے ۔