اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دریا چناب اورجہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے دریا چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے، فلڈ ڈویژن کے مطابق گیارہ سے تیرا جولائی تک دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر سیلاب آسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دریائے چناب اور جہلم کے گرد رہنے والے ہوشیار ہوجائیں، دونوں دریاؤں میں اگلے ہفتے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق گیارہ سے تیرا جولائی تک دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر سیلاب آسکتا ہے، دریائے راوی اور چناب کے معاون نالوں میں بھی طغیانی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آسکتا ہے، جب کہ ڈی جی خان کے رود کوہی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔