اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ن لیگی رہنماوں کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کا کرارا جواب

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کہتے ہیں گزشتہ چالیس برسوں میں جتنی بھی سازشیں ہوئیں ن لیگ اُس کا حصہ رہی، حکمران جماعت کو معلوم ہونا چاہیے کے لیے ن لیگ کا شامل ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کوشش کر رہی ہے کہ جے آئی ٹی کو متنازع بنایا جائے، سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ دے گی اُس پر عمل ہوگا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جے آئی ٹی بننے کے وقت کیوں اعتراض نہیں کیا؟ تفتیش فائنل ہوگئی اب رونا پیٹنا کیسا؟ چالیس سال میں جتنی سازشیں ہوئی ن لیگ اس کا حصہ رہی ہے، ن لیگ کو پتہ ہونا چاہیے کہ ہر سازش میں اُن کا ہونا ضروری ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ان کے چہرے بتاتے ہیں کہ کیا فیصلہ آنے والا ہے۔ قطری شہزادہ آپ کا گواہ ہے، اس کو لانا آپ کی ذمہ داری ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ چاہ رہے ہیں کہ ہم نہیں جیت سکتے تو لڈو اُٹھا کر پھینک دو، یہ چاہتے ہیں فوج ہمیں آکر نکال دے۔ فواد چوہدری نے ن لیگ والوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی سے کہتا ہوں شخصیت اہم نہیں ملک اہم ہے، نواز شریف ڈوب رہے ہیں وہ آپ کو بھی لے کر ڈوبنا چاہتے ہیں۔ فوادچوہدری نے کہا پاکستان میں کوئی کام آئین کے بغیر ہو اب یہ ممکن نہیں۔ تحریک انصاف عوام کی جے آئی ٹی میں جانے کیلئے بھی تیار ہے۔