اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

 بھتیجے نے دکان میں گھس کر چچا کو موت کے گھاٹ اتار دیا

کراچی، لیاری میں بھتیجے نے ڈینٹل کی دکان میں گھس کر چچا کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول سلیم خان سے اس کے بھائی کا پولیس کارڈ اور اسلحہ ملا ہے۔

مقتول کا بھائی پولیس میں ملازم ہے، مقتول کی اپنے عزیز و اقارب سے دشمنی چل رہی تھی۔

پولیس کے مطابق لیاری میں میرا نالہ کے پاس شدید فائرنگ سے سلیم نامی شخص زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مقتول کو اسکے بھتیجے کاشف نے فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم کاشف نے چچا سلیم خان کو خاندانی دشمنی پر قتل کیا، مقتول سلیم کو جب نشانہ بنایا گیا وہ ڈینٹل کلینک میں چیک اپ کرانے آیا تھا۔

latest urdu news