اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مریم نواز نے فارنرز ٹریننگ لیب کو یونیورسٹیوں سے منسلک کرنے کا حکم دیدیا

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فارنرز ٹریننگ لیب کو یونیورسٹیوں سے منسلک کرنے کا حکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ فارنزک ایجنسی پورے پاکستان کو خدمات فراہم کر رہی ہے اور پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی سیٹلائٹ سٹیشن کے ذریعے کرائم سین مانیٹر کر رہی ہے۔

اس موقع پر ڈیپارٹمنٹل لیب کو پی اے ایف ڈی اے کے تحت سینٹرلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹو میٹڈ فنگر پرنٹ سٹم، اسلحہ اور ایمونیشن کی شناخت کے آٹو میٹڈ بیلسٹک سسٹم لکا بھی معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے نجی اور سرکاری یونیورسٹیز میں فارنزک سائنس میں زیر تعلیم طلبہ کی ٹریننگ اور انٹرن شپ کروانے، فارنزک ٹریننگ لیب کو جلد مکمل کرنے اور آلات فراہم کرنے سمیت ڈی جی خان میں ایویڈنس سینٹر فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

latest urdu news