اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ہسپتال میں بچے کی ہلاکت: ورثاء اور ڈاکٹروں کی لڑائی کا معاملہ طول پکڑ گیا

لاہور، چلڈرن اسپتال میں بچے کی ہلاکت پر ورثاء اور ڈاکٹروں کی لڑائی کا معاملہ طول پکڑ گیا۔

پولیس کے مطابق چلڈرن اسپتال میں 9 سالہ بچے ابوبکر کی ہلاکت پر اس کے ورثا اور ڈاکٹروں میں لڑائی ہوگئی جسکے نتیجے میں 2 ڈاکٹر اور بچے کے ورثا سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد ڈاکٹروں نے احتجاجاََ کام بند کردیا جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچے کے باپ اور 2 بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔

ورثا نے بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر ٹریفک بلاک کردی جس سے ٹریفک کا نظام خراب رہا۔

پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کیے مگر انہوں نے احتجاج اور دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا۔

latest urdu news