اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

991,097FansLike
10,005FollowersFollow
575,900FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

سلمان خان کے گھر فائرنگ کے بعد شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی

بالی وڈ اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کے واقعے کے بعد شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کنگ خان کی جان کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے انکی سکیورٹی کو سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔

شاہ رخ خان کو کلکتہ میں ہونیوالے آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کے کے آر کو سپورٹ کرنے کیلئے گئے ہوئے تھے کہ وہاں گھر واپسی پر انکی سکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

توڑ پھوڑ کیس:اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم

ایئرپورٹ پر شاہ رخ خان کی سکیورٹی میں انکے گارڈز، پولیس سمیت اسٹیڈیم کی سکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے، اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں اداکار کو سکیورٹی اہلکاروں میں گھرے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے یہ بتایا کہ سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے کا مقصد اداکار کو ڈرانا تھا۔