اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

چوہدری محمد علی گجر کی نمازجنازہ ادا، والد کے قدموں میں سپرد خاک

چوہدری محمد علی گجر کی نمازجنازہ ادا، والد کے قدموں میں سپرد خاک

گجرات میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی نائب صدر اور سابق چیئرمین یونین کونسل چوہدری محمد علی گجر کی نماز جنازہ آبائی علاقے حاجیوالا میں ادا کر دی گئی۔

محمد علی گجر کی میت آبائی علاقے میں پہنچی تو صف ماتم بچھ گیا، ان کی نماز جنازہ دن گیارہ بجے پیر حاجی سلمان قبرستان کے جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ عید گاہ شریف پیرنقیب الرحمٰن نے پڑھائی، نماز جنازہ میں علاقہ معززین کے ساتھ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

محمد علی گجر کو آبائی قبرستان میں والد کے قدموں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ محمد علی گجر 2 روز قبل گجرات جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے تھے۔

latest urdu news