اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

گجرات میں ڈکیتی، بھمبر نالہ روڈ پر شہری لٹ گیا

سرگودھا روڈ کے رہائشی توصیف فیصل سے رات گئے 20 ہزار روپے چھین لیے گئے۔

گجرات میں بھمبر نالہ روڈ پر رات گئے ایک اور شہری لٹ گیا۔

گجرات میں ڈکیت بے لگام، ایک اور شہری کو اسلحہ کے زور پر رات گئے لوٹ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا روڈ کے رہائشی توصیف کو رات گئے بھمبر نالہ روڈ پر اسلحہ بردار ڈکیتوں نے ناکہ لگا کر روکا اور 20 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ انڈسٹریل ایریا نے شہری کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل گجرات میں ڈکیتوں نے ناکہ لگا کر 4 شہریوں کو موبائل فونز اور لاکھوں روپے نقدی سے محروم کر دیا تھا۔

latest urdu news