اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا رات گئے میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کا دورہ

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کنجاہ میں میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، آپریشن تھیٹر، ڈسپنسری، وارڈز کا معائنہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہسپتال میں ڈاکٹر و عملہ کی حاضری کو بھی چیک کیا۔

ڈپٹی کمشنر  نے اسپتال میں مریضوں کے ساتھ ملاقات کی ان سے اسپتال میں موجود سہولیات کے متعلق بات چیت کی۔

صفدر حسین ورک کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی و علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹر و عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے اور ہسپتال میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

latest urdu news