اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

گجرات پولیس کے ASIکا بیٹا گھر کی دہلیز سے اغواء

گجرات پولیس کے ASIگلزار کا بیٹا سردار پورہ کے علاقے میں گھر کے باہر سے اغواء کر لیا گیا۔

ڈی پی او آفس میں تعینات اے ایس آئی گلزار کے بیٹے عبداللہ کو رات گئے گھر کی دہلیز سے اغواء کر لیا گیا۔

پولیس نے والد کی مدیت میں مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق رات 9 بجے کے قریب گھر پر دستک ہوئی پولیس اہلکار کا بیٹا دروازے پر گیا جس کے بعد وہ واپس نہ آیا۔

پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد بیٹا واپس نہ آیا تو پتہ کرنے کے لیے باہر نکلے تو معلوم ہوا کے ان کے بیٹے کو 5 اغواء کار رکشہ پر زبردستی ساتھ لے گئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان اور مغوی کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

latest urdu news