اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,247,697FansLike
10,046FollowersFollow
622,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بیوی، سوتیلی بیٹی اور بیٹے کے قاتل کو 4 بار سزائے موت کی سزا

کراچی، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بیوی، سوتیلی بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کے قاتل کو 4 بار سزائے موت سنادی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بیوی، سوتیلی بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

2017میں ملزم نے جھگڑے کے دوران بیوی، سوتیلی بیٹی، بیٹے اور داماد کو قتل کر دیا تھا، ملزم کے خلاف اقبال مارکیٹ تھانے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم منان کو 4 بار سزائے موت سنادی ہے اور ملزم سے کہا کہ وہ مقتولین کے ورثاء کو قانونی طور پر 3 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی پابند ہوگا۔

عدالت نے ملزم پر 30 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

latest urdu news