اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

دفعہ 144 کی خلاف ورزی: عمران خان 28 جون کو طلب

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 28 جون کو طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت کی۔

شبلی فراز، واثق قیوم اور علی نواز اعوان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، حسان نیازی اور دیگر کارکنوں کی عدم موجودگی میں ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں، آئندہ سماعت پر انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 جون تک ملتوی کر دی۔

latest urdu news