اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

تمباکو نوشی صحت عامہ کا ایک بڑا مسئلہ ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمباکو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمباکو نوشی اور تمباکو کا استعمال صحت عامہ کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈھائی ہزار اموات کی وجہ تمباکو نوشی کو قرار دیا جاسکتا ہے۔

سگریٹ نوشی بھی نوجوانوں میں دل کے دورے کی ایک بڑی وجہ ہے، لوگوں کو تمباکو کے استعمال کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہمات بہت اہم ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمباکو کی تشہیر اور اسپانسرشپ کو مزید محدود کیا جائے اور عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کو نافذ کیا جائے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ والدین، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کی صحت کو تمباکو کے نقصانات سے بچانے کے لیے مزید اقدامات کریں گے، آج ہم سب لوگوں کو تمباکو سے پاک طرز زندگی گزارنے کا عہد کرنا چاہیے۔

latest urdu news