اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

مارگلہ ہلز پر آگ لگانے کے شبے میں 3 افراد گرفتار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ ہلز پر آگ لگانے کے شبے میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز نے کہا کہ آگ شدید گرمی اور تیز ہوا کے باعث پھیل رہی ہے تاہم اس پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز کا کہنا ہے کہ مارگلہ ہلز کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے شبہ میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق 2 روز قبل آگ لگانے والے 15 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے اور آنے والے چند دنوں میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ مارگلہ ہلز کی پہاڑیوں، مری انگوری جنگل اور کھاریاں پبی فاریسٹ پارک میں بھی آتشزدگی کے واقعات منظر عام پر آچکے ہیں۔

latest urdu news

مزید خبریں