اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,091,060FansLike
10,010FollowersFollow
597,300FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پشاور: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پاتے ہی ضلع پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گرد حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقامی لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے اور علاقے میں پائے جانے والے مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

latest urdu news