اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ریاست کیخلاف کھڑے ہونیوالوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، ڈپٹی وزیراعظم

اسلام آباد، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ریاست کی مخالفت کرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

پارلیمنٹ میں غیر رسمی گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ریاست کی مخالفت کرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کتنی بار ٹیک آف کرکے گرانا ہے، ہم پاکستان کو ٹیک آف کرا کے مزید گرنے نہیں دے سکتے، بس اب بہت ہو چکا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات اور افہام و تفہیم کے لیے پرعزم ہوں لیکن ریاست مخالف عناصر سے مذاکرات نہیں ہونگے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کا دورہ چین اچھی خبر لائے گا۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سی پیک اور سیکیورٹی سے متعلق مسائل ہیں، میں دورہ چین پر ان مسائل پر بات کرکے آیا ہوں اور وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے موقع پر بھی اس معاملے میں بات چیت ہوگی۔

latest urdu news

مزید خبریں