اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کے بعد رہائی ممکن نہ ہوسکی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کے بعد بھی رہائی ممکن نہ ہوسکی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بریت کے باوجود بھی شاہ محمود قریشی کی جیل سے رہائی ممکن نہیں ہے، جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی لاہور میں درج 9 مئی کے 8 کیسز میں پہلے سے گرفتار ہیں اور پولیس نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری 25 مئی کو اڈیالہ جیل میں ڈالی تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق لاہور کی جے آئی ٹی کی پانچ رکنی تفتیشی ٹیم 26 مئی کو اڈیالہ جیل آئی تھی، 9 مئی کے 8 کیسز میں شاہ محمود قریشی کا لاہور کی عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی ہوا تھا۔

واضح رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سزا کیخلاف درخواست دائر کی تھی، خصوصی عدالت نے دونوں رہنماؤں کو 10 ، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

latest urdu news