اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عمران خان کو جیل سے جلدی باہر آتا نہیں دیکھ رہا، اعتزاز احسن

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قانون دان اعتزاز احسن نے کہا پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو جیل سے جلدی باہر آتا نہیں دیکھ رہا۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان نے اپنے لیے خود رکاوٹیں کھڑی کیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ انسان کو کول مائینڈڈ ہونا چاہیے، یہ نہیں کہ اس سے بات نہیں کرنی اس سے بات نہیں کرنی، یہ بانی پی ٹی آئی کو نقصان دے رہا ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان نے یہ بڑی سخت پالیسی بنا رکھی ہے کہ بات ہر ایک سے کرو لیکن مانو کسی کی بھی ناں۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو میں جیل سے جلدی باہر آتا نہیں دیکھ رہا ہوں، کیونکہ عمران خان نے خود اپنے لیے رکاوٹیں پیدا کیں ہیں۔

واضح رہے کہ سائفر کیس کیخلاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا معطلی کی اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے معزز جج نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں بری کردیا ہے، اس موقع پر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت بھی عدالت میں موجود تھی۔

latest urdu news

مزید خبریں