اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 کشمیری شہید

سری نگر، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا کے مطابق جنت نظیر وادی پلوامہ میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

بھارتی فوج نے ایک گھر کو گولہ بارود سے اڑا دیا جسکے ملبے سے 2 کشمیری نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لاشوں کو بھارتی فوج نے پولیس کے حوالے کردیا، مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ کیجانب سے نہتے نوجوانوں کو عسکریت پسند ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھے اور مکان پر پہنچنے والی بھارتی ٹیم پر فائرنگ میں ملوث تھے۔

دوسری جانب شہدا کے اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے بتایا کہ نوجوان مقامی کالج میں پڑھتے تھے اور ہاسٹل نہ ملنے کی وجہ سے اس گھر میں قیام پذیر تھے۔

بھارتی فوج نے اگر یہ دعویٰ کیا تھا کہ نوجوان مسلح تھے تو جب نوجوانوں کی لاشیں گھر کے ملبے کے نیچے سےملی، شہید نوجوانوں کے والدین اپنے پیاروں کی لاشوں کی خاطر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوج نے 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جن میں سے 3 کو ماورائے قتل کیا گیا جب کہ 4 گھروں کو مکمل طور پر مسمار کردیا گیا تھا۔

latest urdu news