اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاکستان ریلوے کیجانب سے ریلوے کی نجکاری کی خبروں کی تردید سامنے آگئی

پاکستان ریلوے کے ترجمان نے ریلوے کی نجکاری کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

ترجمان ریلوے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کیجانب سے پاکستان ریلوے کی نجکاری نہیں کی جارہی ہے۔

وزارت ریلوے کیجانب سے سی ای او ریلوے کو نجکاری کے متعلق کسی قسم کا کوئی مراسلہ نہیں لکھا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کی آمدن اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، اس سال 85 ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل کریں گے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے میں سرمایہ کاری لانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، بعض منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جاری رکھے جائیں گے۔

latest urdu news