اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

علی امین گنڈا پور نے فیصل کریم کنڈی کو گورنر ہاؤس سے دوبارہ نکالنے کی دھمکی دے دی

پشاور، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر گورنر کے پی کو دھمکیاں دے دی۔

علی امین نے صوبائی گورنر فیصل کریم کنڈی کیخلاف الزامات لگائے اور انہیں دوبارہ گورنر ہاؤس سے باہر پھینکنے اور سڑکوں پر لیجانے کی دھمکی دی۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی امین نے وفاقی ترقیاتی بجٹ سے خیبرپختونخوا کے منصوبوں کو ختم کرنے کی خبروں پر وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو خیبرپختونخوا کے منصوبوں میں کمی نہیں کرنے دیں گے۔

دوسری جانب علی امین گنڈا پور کے بیان پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ علی امین شاید گینگسٹر بننا چاہتے تھے، وہ غلطی سے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں، ان کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی ہونی چاہیے۔

شرجیل میمن کا مزید یہ کہنا تھا کہ گورنر کے پی کو دھمکی صرف ایک فرد کی توہین نہیں بلکہ پورے آئینی نظام پر حملہ ہے، فیصل کریم کنڈی آئینی عہدے پر فائز ہیں انکو دھمکی دینا دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے۔

latest urdu news