اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

فوج کی عزت ہمیں بہت عزیز ہے، عید پر عام معافی دی جائے، شیخ رشید

اسلام آباد، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عید پر عام معافی کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وہ صنم جاوید، عالیہ حمزہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کی حمایت کرتے ہیں، عدالتیں چھوٹی پڑ گئی ہیں بے گناہ لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، 500 لوگ تقریباََ روز پیش ہوتے ہیں۔

سابق وزیر نے کہا کہ فوج کی عزت ہمارے لیے جان سے زیادہ اہم ہے لیکن اس سے کیا پیغام جاتا ہے؟ میری درخواست ہے کہ اس عید پر عام معافی دی جائے۔

سیاسی پیشگوئی کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگلے 45 دن اہم ہیں، لوگ پریشان ہیں، ملک میں ابھی بڑے سیاسی فیصلے ہوں گے، سرمایہ کار ملک سے چلے گئے تو بیرون ملک سے سرمایہ کار کیسے آئیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان تباہی کے دہانے پر آچکا ہے، ملک سیاسی مسائل کا شکار ہے، ہم سب کو ملکر پاکستان کو ان حالات سے نکالنا ہے۔

latest urdu news