اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

لالہ موسیٰ، ایم ایس ٹراما سنٹر کے ساتھ ڈکیتی

لالہ موسیٰ، ایم ایس ٹراما سنٹر کے ساتھ ڈکیتی، گن پوائنٹ پر نقدی اور فون چھین لیے گئے۔

لالہ موسیٰ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی ایک اور واردارت۔

گجرات میں ڈکیت بے لگام، رات کے تاریکی کے علاوہ دن کی روشنی میں بھی شہری قیمتی سامان سے محروم ہونے لگے۔

لالہ موسیٰ میں ٹراما سنٹر کے ایم ایس ڈاکٹر عابد مجید سے دن دیہاڑے ڈکیتی کے دوران فون اور نقدی چھین لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عابد مجید کو دن 11 بجے کے قریب لالہ موسیٰ میں قاسم میرج ہال کے قریب روکا گیا۔

تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے ڈاکٹر کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

latest urdu news